اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاکستان نے انکارکردیا

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان 2018ء میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے انعقاد میں ووٹ نہ دے سکے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے 2020ء سے قبل انعقاد کے حق میں نہیں ہیں۔آئی سی سی نے رکن ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020، ایک روزہ ورلڈ کپ2019اور 2017میں چمپینز ٹرافی کا شیڈول طے کردیا تھا۔حالیہ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کھیلوں کے نشریاتی ادارے اسٹار اسپورٹس کے ساتھ دوسالہ معاہدے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے جس کے نتیجے میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کا انعقاد ہر دو سال بعد ہوگا جس کے بعد منافع بخش ایونٹ کا میلہ 2018ء اور 2020ء میں سجے گا۔شہریارخان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تاحال ہم یہ نہیں جانتے کہ آئی سی سی 2018ء میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کا انعقاد چاہتا ہے لیکن جب یہ معاملہ سامنے آئے گا تو ہم ممکنہ طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں گے۔ورلڈ ٹی ٹونٹی کے ہر دوسال کے انعقاد کے فیصلہ کا انحصار رکن ممالک کے ووٹوں پر ہے جو آئی سی سی کے جون میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں ہوگا۔پی سی بی کے سربراہ کا خیال ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ پہلے ہی زیادہ ہورہی ہے اور کرکٹ کے طویل اور مختصر طرز میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کرکٹ کا مالی فائدہ تو ہے لیکن ہمیں اس میں توازن لانے کی ضرورت ہے، ہمیں مداحوں کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کی دوری سے بھی بچانا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…