اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈ،ون ڈے ٹیم کی ناقص پرفارمنس ،محمدعامر کا مسئلہ،اظہر علی اپنی حکمت عملی سامنے لے آئے

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی)پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے دورہ انگلینڈ ہمیشہ مشکل رہا ہے تاہم بھرپور کارکردگی کے ساتھ فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،ون ڈے کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی ، انگلینڈ میں کپتان اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے جو بھی پلان بنائیں گے اس پر عملدر آمد کریں گے،پہلے جوکچھ ہوا وہ ماضی کا حصہ ہے اور اب اگر عامر سے متعلق انگلینڈ میں کوئی مسئلہ ہوا تو سب مل کر اسے حل کر لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اظہر علی نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں فٹنس بہتر بنانے کا اچھا موقع ملا ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا ،بہترین ٹریننگ دینے پر پاکستان آرمی کے شکر گزار ہیں ۔خود کو مستقبل کے سخت چیلنجز کے لئے زیادہ بہتر انداز میں تیار محسوس کررہے ہیں ۔قذافی سٹیڈیم میں سکلز کیمپ کا بنیادی مقصدانگلش کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنا ہے ۔پچز پر گھاس چھوڑی گئی ہے ۔ڈیوک گیند بھی استعمال کررہے ہیں ۔ہر بلے باز کو ایک ایک گھنٹہ میچ کے ماحول کو پیش نظر رکھے ہوئے پریکٹس کروائی جارہی ہے ۔پوری کوشش ہوگی کہ چند دنوں میں خود کو ٹیسٹ سیریز کے لئے تیار کریں ۔قبل ازوقت انگلینڈ میں جاکر ہمشائر میں کیمپ لگانے کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ اپنے ملک سے قطعی مختلف کنڈیشنز میں کھیلتے ہوئے پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ میچ کے تیسرے روز سے ریورس سوئنگ بھی ہونا شروع ہوجاتی ہے ۔وکٹ ،ہمیں اچھے پیسرز اور سلو بولرز دستیاب ہیں ۔ہمارے پاس محمد عامر ،راحت علی ،وہاب ریاض اور عمران خان جیسے پیسر ز موجود ہیں ۔حریف بلے بازوں کے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی ۔ رینکنگ میں بہتری لانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ہم میچ کے اہم لمحات میں بازی ہار جاتے رہے ہیں ۔کوشش کریں گے کہ اس خامی پر قابو پاتے ہوئے انگلینڈ میں فتوحات حاصل کریں ۔انہوں نے کہاکہ سینئر ز کا ہر سیریز میں ہمیشہ اہم کردار ہوتا ہے ۔ہمارے پاس تجربہ کار مصباح الحق اور گزشتہ دورہ میں اچھا پرفارم کرنے والے یونس خان موجود ہیں ۔اسد شفیق سمیت جونیئرز بھی متعدد مواقع پر اپنی افادیت ثابت کرچکے ہیں ۔دعا ہے کہ محمد حفیظ سمیت قومی ٹیم کے کوئی فٹنس مسائل نہ ہوں ۔ہمارا بیٹنگ آرڈر کافی عرصہ سے مستقل ہے ،اسی پلان کے مطابق آئندہ سیریز بھی کھیلیں گے تاہم اگر خدا نخواستہ کوئی مسئلہ ہوا تو میں بطور اوپنر بھی کھیلنے کے لئے تیار ہوں ۔انہوں نے کہاکہ انگلش وکٹوں پر تیز کرکٹ کھیلی جاتی ہے ۔مصباح الحق بھی ایک جارحانہ کپتان ہیں ۔وہ تو یو اے ای کے میدانوں میں سست وکٹوں پر بھی جارحانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے حریفوں کے خلاف فتوحات حاصل کرتے رہے ہیں ۔انگلینڈ میں کپتان اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے جو بھی پلان بنائیں گے ،اس پر عمل در آمد کریں گے ۔محمد عامر کے حوالے سے ایک سوال پر اظہر علی نے کہاکہ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا اس کو بھلاکر آگے بڑھنا ہوگا ۔ایک ٹیم کے طور پر کس بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں ۔کم بیک سب سے مشکل ہوتا ہے اور محمد عامر اس مرحلے سے گزر چکا ہے ۔چند انٹرنیشنل دورے اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کا اسے موقع بھی مل چکا ہے ۔،محمد عامر ٹیم میں سیٹ ہوچکے ہیں اور وہ دور ہ انگلینڈ کے دوران کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے ۔اگر عامر سے متعلق انگلینڈ میں کوئی مسئلہ ہوا تو سب مل کر اسے حل کر لیں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…