بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈ، ٹیسٹ سکواڈ سے محمد حفیظ آؤٹ ،دو وکٹ کیپرز سمیت متعدد نام سامنے آگئے

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں دوسرے روز بھی جاری رہا ، ٹیسٹ سکواڈ سے محمد حفیظ آؤٹ اور دو وکٹ کیپرز کو شامل کرنے پر غور شروع ہو گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری قومی کرکٹرز کے سکلز کیمپ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق سمیت سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی کاکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف سکواڈ میں دو وکٹ کیپرز شامل کرنے پر غور کرر ہی ہے جو کہ متوقع طورپر سرفرازاحمد اور محمد رضوان ہی ہوسکتے ہیں جبکہ سلیکٹرز کو ٹیسٹ سیریز تک محمد حفیظ کے فٹ ہونے کی امید نہیں ہے۔ گوروں کے دیس پانچ فاسٹ باؤلرز میں محمد عامر ، وہاب ریاض ، راحت علی ، عمران خان سنیئر اور احسان عادل کے نام سرفہرست ہیں۔ یاسر شاہ کی فٹنس میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ ذوالفقار بابر دوسرے اسپنر ہو سکتے ہیں۔ اظہر علی سے اوپننگ اورافتخار احمد کو بھی شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…