ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کا آپریشن،کیون پیٹرسن،کرس گیل سمیت متعددکھلاڑیوں کے قابل تحسین پیغامات

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)نوازشریف کا آپریشن،کیون پیٹرسن،کرس گیل سمیت متعددکھلاڑیوں کے قابل تحسین پیغامات،وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے مقامی و عالمی سیاسی رہنماؤں اور پاکستانی عوام کے علاوہ کرکٹرز نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ وزیراعظم نواز شریف کامیاب آپریشن کے بعد جلد صحت یاب ہوں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی ایک ویڈیو میں وزیراعظم نوازشریف کے لئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے لئے نیک خواہشات ہیں، اللہ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے بھی وزیراعظم کے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے غیرملکی کھلاڑیوں کے نیک تمناؤں پر مبنی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں ٗ انہوں نے غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کیلئے دعائیں کرنے پر ان کا شکریہ ادا کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے بھی وزیراعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور ان کے خاندان کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔لندن میں ہی موجود انگلش ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور خاندان کے لئے دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…