اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا خاندان کے ہمراہ بھارت چلے گئے‘ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دانش کنیریانے تصدیق کی ہے وہ بھارت پہنچ گئے ہیں اور یاترا کیلئے آئے ہیں لیکن دانش کنیریا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اب واپس پاکستان نہیں آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق دانش کنیریا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چپکے سے پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں اور شاید ہی اب واپس آئیں۔