جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میری شادی بھی ’’مسئلہ‘‘بن گئی ہے،محمدعامر کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شادی میں بھی مسائل آڑے آگئے،نوجوان فاسٹ بولر نے انگلینڈکی شہری اپنی منکوحہ نرجس کو بیاہ کر پاکستان لانے میں حامل مسائل کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسائل جلد ختم ہونے کیلئے پر اْمیدہوں۔محمد عامر نے ایک سپورٹس میگزین کودئیے گئے خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اْن کی شادی میں بھی کچھ مسائل درپیش ہیں۔ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر کا کہناتھا کہ ’’میرا اور نرجس کا نکاح ہوچکامگرچند مسائل کی وجہ سے رخصتی نہیں ہوسکی تھی، مجھے اْمید ہے کہ اب وہ ختم ہوجائیں گے، اس طرح ہماری رخصتی بھی جلد ہوجائے گی‘‘ محمد عامر نے مزید بتایا کہ نرجس نے تب میری مدد کی جب سب نے ساتھ چھوڑ دیا تھا،یہ ان کی ہی دی ہوئی ہمت ہے کہ آج میں ہر مشکل سے ٹکرانے کے لئے تیار رہتا ہوں۔جس طرح ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تو میری کامیابیوں میں میرے والدین کی دعاؤں کے بعد سب سے بڑا حصہ نرجس کاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…