لاہور(آن لائن) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل سن رائزرز حیدر آباد کو ”پاکستان سپر لیگ “ جیتنے کی مبارکباد دے بیٹھے۔ 26سالہ عمر اکمل نے سن رائزر حیدر آباد کو انڈین پریمئر لیگ کا 9واں ایڈیشن جیتے کی مبارکباد دینے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیوڈ وارنر اور انکی ٹیم کو فائنل جیتنے کی بہت مبارکباد ،تاہم اس کے بعد انہوں نے #IPLFINAL2016 کا ہیش ٹیگ ڈالنے کی بجائے #PSL2016FINALکا ہیش ٹیگ استعمال کرڈالا جس کے کچھ دیر بعد اپنی غلطی کااحساس ہونے پر انہوں نے اپنا سٹیٹس ٹھیک کرلیا تاہم اس وقت تک سوشل میڈیا صارفین ان کی اس غلطی کو پکڑ چکے تھے۔