اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عمر اکمل اور احمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کر رہے تھے، شہریار خان

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کر رہے تھے اس لیے دونوں کو ڈراپ کرکے دوسروں کیلئے مثال قائم کی ہے۔ آسٹریلیا کے شان ہیلز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اتوار کے روز کراچی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔چےئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر 15 جون سے ڈائریکٹر اکیڈمیز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جبکہ آسٹریلیا کے شان ہیلز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ سپورٹنگ سٹاف سے طویل مدت کے معاہدے کرنے کے حق میں نہیں ہیں اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے سپورٹنگ سٹاف کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کر رہے تھے اس لیے دونوں کو ڈراپ کرکے دوسروں کیلئے مثال قائم کی ہے۔ محمد عامر کیلئے انگلینڈ کے ویزے کی تمام ضروریات پوری ہیں اور انہیں ویزہ کے حصول میں مشکلات پیش نہیں آئیں گی اور امید ہے کہ عامر کو جلد ہی برطانیہ کا ویزہ مل جائے گا۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے ذمہ داریاں واپس لیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کا پہلا منتخب چیئرمین ہوں اور پی سی بی سے اپنی خدمات کے عوض کوئی تنخواہ نہیں لے رہا۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ نہیں دے رہا اور نہ ہی مجھ سے ذمہ داریاں واپس نہیں لی جارہیں بلکہ چھٹیوں پر انگلینڈ جا رہا ہوں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…