اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

بوٹ کیمپ میں فوجی جوانوں کی ٹریننگ دیکھ کر دل میں ان کیلئے عزت بہت زیادہ بڑھ گئی، محمد عامر

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کہا ہے کہ بوٹ کیمپ میں فوجی افسر و جوان کی ٹریننگ دیکھ کر میرے دل میں ان کے لئے عزت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور میرے اندر قومی جذبہ پیدا ہوا۔ اپنے ایک انٹرویومیں محمد عامر نے کہا کہ سچ بولوں تو فوجی افسر و جوان کی سخت ٹریننگ اور تربیت دیکھ کر میرے دل میں ان کے لئے عزت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے،قومی جذبہ بھی پیدا ہوا کہ ہمارے یہ فوجی ملک کے لئے کتنی قربانیاں دیتے اور سختیاں برداشت کرتے ہیں۔فوجی نوجوانوں کی سختیاں اورسخت ٹریننگ دیکھنے کے بعد محمد کو 2010 کے دورہ انگلینڈمیں اپنے کئے پرپیشمانی ہوئی جن کا کہناتھا کہ مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ ملک کی عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہوتا، جس طرح ہمارے فوجی جوان ملک کے لئے جان لٹانے کے لئے ہروقت تیار رہتے ہیں بطور کرکٹر ہمیں بھی اپنے ملک کی عزت کا پاس کرنا چاہئے،اپنے سبز ہلالی پرچم کو سر بلند رکھنا اور کسی بھی لالچ میں آکر ملک کا نام بدنام نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ ملک بہت قربانیاں دے کر بنا ہے۔مجھے افسوس ہے کہ میں اپنے ملک اورکرکٹ کی بدنامی کا باعث بنا،اب اللہ سے معافی کا طلب گار ہوں،میری پوری توجہ اس وقت انگلینڈ کے ٹور پر ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…