جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان انگلینڈ کیلئے سیریز میں مشکل حریف ہوگا

datetime 26  مئی‬‮  2016 |

لندن (این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان کو ہوم سیریز میں مشکل حریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی باؤلنگ بہترین ہے جس کے باعث مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ایک انٹرویو میں انگلینڈ ٹیم سے باہر ہونے والے مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پاکستان کی طرح بڑا چیلنج نہیں ہے۔کیون پیٹرسن نے رواں سال فروری میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی جہاں انھوں نے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا تھاپاکستان کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ آپ پاکستان کونظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ ان کی باؤلنگ شاندار ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں ان میں سے کچھ کا سامنا کرچکا ہوں ٗ میں نے دبئی میں پی ایس ایل میں شرکت کی اور ان کی ٹیم میں بہترین کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امید ہے سری لنکا کے خلاف سیریز کے برعکس پاکستان کے ساتھ مقابلہ دلچسپ ہوگا لیکن جیت انگلینڈ کی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…