جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

قو می کر کٹ ٹیم کا نیا کو چ انضما م الحق بارے بڑی خبرآگئی !

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی / دہلی(نیوز ڈیسک ) انضمام الحق پاکستان کرکٹ میں ’چراغ تلے اندھیرا‘ کی مثال بن گئے، افغانستان کو نئی بلندیوں کی جانب لے جانے والے سابق کپتان کو پی سی بی نے یکسر نظر انداز کردیا، ایک بار پھرغیرملکی کوچ کو نوازنے کی پلاننگ کرنے والے حکام کو اپنے ’سپر اسٹار‘ دکھائی نہیں دے رہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق عظیم بیٹسمین انضمام الحق نے کوچنگ میں بھی اپنی مہارت ثابت کردی، ان کی رہنمائی میں افغانستان کی ٹیم کامیابیوں کی نئی بلندیوں کو چھورہی ہے، اس نے زمبابوے کے خلاف ہوم اینڈ اوے سیریز جیتیں اور پھر ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں بھی اپنی پرفارمنس سے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا، کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہنے کے بعد افغان ٹیم نے نہ صرف سپر 10 راؤنڈ میں کوالیفائی کیا بلکہ اس ویسٹ انڈین ٹیم کو زیر کرنے کا بھی اعزاز پایا جس کو کوئی اور شکست نہیں دے سکا۔
ان کامیابیوں کے پیچھے انضمام الحق کا اہم کردار ہے، مگر اپنے ملک میں ان کی خدمات سے استفادہ کرنے کیلیے کوئی تیار نہیں، بورڈ کو ایک بار پھر غیرملکی کوچ کی تلاش ہے، اسے انضمام دکھائی نہیں دیتے جن کے پاس پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا حقیقی حل موجود ہوسکتا ہے، سابق کپتان تندہی سے افغان ٹیم کو دنیاکی بہترین ٹیموں میں شامل کرنے کیلیے کوشاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کہ جب میں نے کیریئر کا آغاز کیا تب تکنیک کی کافی اہمیت تھی اور وہ آج بھی برقرار ہے، ان دنوں کرکٹ کافی تیز بلکہ زیادہ مثبت ہوچکی، یہ فٹ لوگوں کا کھیل اور آپ فٹنس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
انضمام نے کہا کہ جارحانہ انداز میں کھیلنا افغان ٹیم کی فطرت ہے، پلیئرز سیکھنا تو چاہتے ہیں مگر اپنے فطری انداز پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، انھیں نئے آئیڈیاز پسند ہیں مگر وہ ان چیزوں کو ختم نہیں کرنا چاہتے جو قدرتی طور پر ان میں موجود ہیں۔ انضمام نے افغان ٹیم کو بھارتی فرسٹ کلاس ایونٹ رنجی ٹرافی کا حصہ بنانے کی بھی تجویز پیش کی۔ واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم بھارت میں موجود ہے جہاں اس کاگریٹر نوائیڈا میں نمیبیا کیخلاف چار روزہ میچ اتوار سے شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…