ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

 سرفراز احمد کو قومی ٹی 20ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو قومی ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ کرکٹ عہدیداروں نے لمبی بحث کے بعد سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے اور پی سی بی کی جانب سے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی عہدیداروں کی میٹنگ کے دوران سرفراز احمد کی ٹیم مینجمنٹ نے کافی تعریف کی۔ علاوہ ازیں میٹنگ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ میں بطور کپتان اور کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ان کی ٹیم (کوئٹہ گلیڈیٹرز) فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔ انہیں کپتان بنانے سے قبل ان کے سابقہ ریکارڈ ز کا بھی جائزہ لیا گیا اور پی سی بی حکام نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ بلے بازی میں بہترین ہیں۔میٹنگ کے دوران اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ٹیم میں گروپنگ کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم سرفراز احمد ہی وہ واحد کھلاڑی ہیں جن کے کپتان بننے کی صورت میں ٹیم سے گروپنگ ختم ہوگی اور ان کے نام پر کھلاڑیوں کا بھی اتفاق ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…