ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پے در پے بری خبروں کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی خبر آ گئی

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جگہ بنانے والی واحد پاکستانی کھلاڑی
حالیہ ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی نے اپنی ورلڈ ٹی20 ٹیم منتخب کی ہے۔ جس میں پاکستان کی مردوں کی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو منتخب نہیں کیا گیا، البتہ خواتین ٹیم میں پاکستان کی کھلاڑی ضرور شامل ہیں۔بھارت کے سٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کا کپتان منتخب کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی ٹیم کی کپتان ویسٹ انڈیز کی فاتح کپتان سٹفینی ٹیلر کو نامزد کیا گیا ہے۔خواتین کی ٹیم میں پاکستان کی بولر انعم امین کو منتخب کیا گیا ہے۔
مردوں کی بارہ رکنی آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ٹیم میں کوہلی کے علاوہ بھارت کے سینیئر بولر اشیش نہرا نے بھی جگہ بنائی ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ وکٹ کیپر کی حیثیت سے شاید جنوبی افریقہ کے ڈی کاک نے ان کی جگہ حاصل کر لی۔خیال رہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا فائنل اتوار کو کھیلا گیا جس میں مرد اور خواتین دونوں درجے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم فتح سے ہمکنار ہوئی۔ آئی سی سی ٹیم کا انتخاب ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے کیا گیا تھا۔ویسٹ انڈیز کی سٹیفینی ٹیلر کو خواتین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، یہ ٹیمیں سابق کرکٹرز اور مینٹیٹرز نے منتخب کی ہیں۔ انھیں میزبان ملک کے حالات اور کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم منتخب کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔دونوں ٹیموں کے انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پیش نظر رکھا گیا ہے تاہم صرف اعداد و شمار ہی انتخاب کی بنیاد نہیں تھے۔مردوں کی ٹیم میں رنرز اپ رہنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے چار کھلاڑی ہیں۔ بھارت کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے بھی دو کھلاڑی اس میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے ایک ایک کھلاڑی نے اس ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔خواتین کی ٹیم میں نیوزی لینڈ کی چار کھلاڑی شامل ہیں جبکہ بھارت کی کوئی بھی خاتون کرکٹر اس میں شامل نہیں۔بھارت کے وراٹ کوہلی کو مردوں کی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…