جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

معروف قومی کرکٹر نے نواز زشریف کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ، بڑی درخواست کر دی

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے سابق سپنر دانش کنیریا نے وزیر اعظم نواز شریف کو تاحیات پابندی ہٹانے کیلئے خط لکھ دیا۔دانش کنیریا نے وزیر اعظم کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کے سزایافتہ کھلاڑیوں کو کھلایا جارہا ہے لیکن مجھے ناکردہ گناہ کی سزا دی جارہی ہے۔ انگلینڈ بورڈ کی طرف سے تاحیات پابندی لگائی گئی اور2012 سے بے روزگار ہوں جبکہ قومی ٹیم سے باہر کرکے مجھے فاقوں پر مجبور کردیا گیا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نہ کبھی فکسنگ کی اور نہ ہی جیل کاٹی ہے پھر بھی مجھ پر کرکٹ کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردیے گئے ہیں میری درخواست پر غور کیا جائے اور میرے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مجھ پر لگی تاحیات پابندی ہٹائی جائے۔واضح رہے کہ 2012 میں انگلینڈ میں دانش کنیریا پر کاونٹی فکسنگ کا الزام لگا تھا جس کی تحقیقات انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی کمیٹی نے کی تھیں۔ کرکٹ بورڈ کی کمیٹی نے دانش کنیریا کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ان پر انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…