لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہےکہ شاہد آفریدی نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا اور شکست کا ملبہ کسی اور پر نہیں ڈالا جس کی بے انتہا خوشی ہے۔لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کپتانی کے حوالے سے خود فیصلہ کرلیا۔ وہ ابھی مکمل طور پر فٹ کھلاڑی ہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ وہ پاکستان کے لئے مزید کرکٹ کھیلیں گے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے حوالے سے آنے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی پڑھی جس میں انہوں نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ناکامی کا ملبہ کسی اور پر نہیں ڈالا، رپورٹ میں وہ کسی کے مخالف بھی دکھائی نہیں دیئے، شاہد آفریدی سے متعلق رپورٹ قابل تعریف ہے جسے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان ڈرامہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے عہدے کی میعاد پوری ہونے کے باوجود مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ، پی سی بی کی جانب سے16ستمبر 2014ءکو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شاہد آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹونٹی تک کے لیے ہی قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد آفریدی بھی کپتان نہیں رہے تھے۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے آج اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
بوم بوم کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ، شہریار خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی



















































