جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

جیت کے بعد سیمی کا جذبات سے بھرا ایسا انٹرویو جس نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

ممبئی (نیوز ڈیسک )ویسٹ انڈیز کی کامیابی پر سیمی نے کہا ہے کہ پوری ٹیم نے پریشر کے اندر بہت اچھا کھیلی ہے ‘تفصیلات کے مطابق کولکتہ چیمپئن بننے کے بعد کیریبیئن کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ سے قبل ہمیں کوئی اہمیت نہ دی جارہی تھی لیکن ہم نے ثابت کردیا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے اصل چیمپئن ہیں۔میچ جیتنے کے بعد ویسٹ اینڈین کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ کارلوس برتھ ویٹ نے آخری اوور میں ناقابل یقین کارکردگی دکھا کر یہ ثابت کردیا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے اصل چیمپئن ہیں جب کہ میگا ایونٹ سے قبل ہماری بہت تضحیک کی گئی، ہم پر جملے کسے گئے اور ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھا گیا کہ ہم میگا ایونٹ میں شریک ہیں لیکن انہی باتوں نے ہماری پوری ٹیم کو متحد کردیا جس نے ہماری فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ڈیرن سیمی نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جیت نہ صرف اپنے پوری ٹیم بلکہ پورے دنیا میں موجود اپنے فین اور اپنے ملک کے نام کرتا ہوں جب کہ میں آج کی رات اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھرپور انجوائے کروں گا کیوں کہ مجھے نہیں پتہ کہ ان کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔میچ سے قبل ڈیرن سیمی نے بیان دیا تھا کہ ’ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز نہ ہرائے تو اور کوئی نہیں ہرا سکتا‘جب کہ ٹیم میٹنگ ڈیوائن براوو نے بھی یہ کہا تھا کہ ہم اگر خود کو شکست نہ دیں تو دنیا کی کوئی اور ٹیم ہمیں زیر نہیں کرسکتی۔ میں تمام ٹیم کا اور کوچز کا شکریہ ادا کر تا ہوں ۔ ہم مل کر چلے ہیں اس لیے ہم جیتے ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…