جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

ڈیرن سیمی کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

جمیکا(نیوز ڈیسک) آل راونڈر ڈیرن سیمی کی جانب سے کی جانے والی شدیدتنقید کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی بنائی جانے کی خبریں گردش میں ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹس پر چلنے والی ایک خبر کے مطابق ڈیرن سیمی کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جو آ ل راونڈر کے بیان کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو پیش کرے گی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کا جشن ،”چمپئن چمپئن“سے سٹیڈیم گونج اٹھا،تفصیلات کے مطابق فائنل میں شاندار فتح کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کا سٹیڈیم میں بھرپورجشن ،”چمپئن چمپئن“سے سٹیڈیم گونج اٹھا،ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی گاتے اور ناچتے رہے۔ واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس گانے کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راونڈر ڈیوین جان براوو کی بیٹنگ، بالنگ اور رقص تو ان کے مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔ اب ڈی جی براوو نے ’چمپئن چمپئن‘نام سے گانا بھی گایا ہے۔ ویڈیو اپ لوڈنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر ان کا گانا 14 مارچ کو جاری کیا تھا جسے اب تک تقریباً 12 لاکھ لوگ سن چکے ہیں اور پسند بھی کرچکے ہیں۔ڈی جی براوو کے گانے چمپئن چمپئن میں انھوں نے دنیا بھر کے سیاہ فام ہیروز اور چمپئنز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جن میں براک اوباما، نیلسن منڈیلا، کرس گیل، کیرون پولارڈ، سرینا ولیمز اور دیگر سیاہ فام شخصیات کے نام شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی کامیابی کاوہ ”راز“ جوہرشعبے کے فرد کیلئے ایک بہترین نسخہ ہے،”ہم اگر خود کو شکست نہ دیں تو دنیا کی کوئی اور ٹیم ہمیں زیر نہیں کرسکتی“تفصیلات کے مطابق کولکتہ: چیمپئن بننے کے بعد کیریبیئن کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ سے قبل ہمیں کوئی اہمیت نہ دی جارہی تھی لیکن ہم نے ثابت کردیا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے اصل چیمپئن ہیں۔میچ جیتنے کے بعد ویسٹ اینڈین کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ کارلوس برتھ ویٹ نے آخری اوور میں ناقابل یقین کارکردگی دکھا کر یہ ثابت کردیا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے اصل چیمپئن ہیں جب کہ میگا ایونٹ سے قبل ہماری بہت تضحیک کی گئی، ہم پر جملے کسے گئے اور ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھا گیا کہ ہم میگا ایونٹ میں شریک ہیں لیکن انہی باتوں نے ہماری پوری ٹیم کو متحد کردیا جس نے ہماری فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ڈیرن سیمی نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جیت نہ صرف اپنے پوری ٹیم بلکہ پورے دنیا میں موجود اپنے فین اور اپنے ملک کے نام کرتا ہوں جب کہ میں آج کی رات اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھرپور انجوائے کروں گا کیوں کہ مجھے نہیں پتہ کہ ان کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔میچ سے قبل ڈیرن سیمی نے بیان دیا تھا کہ ’ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز نہ ہرائے تو اور کوئی نہیں ہرا سکتا‘جب کہ ٹیم میٹنگ ڈیوائن براوو نے بھی یہ کہا تھا کہ ہم اگر خود کو شکست نہ دیں تو دنیا کی کوئی اور ٹیم ہمیں زیر نہیں کرسکتی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…