کراچی (نیوزڈ یسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہاہے کہ شکست کے ذمے دارخود عزت سے استعفیٰ دیدیں۔میڈیا سے گفتگو کے دور ان جاوید میانداد نے وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے معافی مانگنے پر کہاکہ معافی مانگنے کا مطلب ہے چور نے چوری کی ہے، کوئی اپنی غلطی تسلیم کرنے کیلئے تیارہی نہیں ہے , پی سی بی نے کئی اہل کرکٹرزکیساتھ زیادتی کی۔