جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

عوامی غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے ڈرامے کا اسکرپٹ تیار

datetime 30  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں پر عوام کا غصہ کم کرنے کے لیے ڈرامے کا اسکرپٹ تیار ہوگیا، رسمی کارروائی کیلیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس منگل سے لاہور میں شروع ہوگا، ابتدائی روز وقار یونس اور انتخاب عالم روبرو پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں گے۔شاہد آفریدی کو بھی طلب کر لیا گیا،کپتان، کوچ اورچیف سلیکٹر کا گھر جانا طے پا چکا، پْرکشش عہدوں پر فائز ہونے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹرز میں رسہ کشی کا آغاز بھی ہوگیا، متعدد افراد لاہور میں ڈیرے جما کر کرکٹ بورڈ اورسیاسی حلقوں کا اثرورسوخ استعمال کرنے لگے، عاقب جاوید، معین خان اور محسن خان سمیت متعدد سابق کرکٹرز ہیڈ کوچ جبکہ صلاح الدین صلو،اقبال قاسم، وسیم باری اور محمد الیاس چیف سلیکٹر کے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں، عامر سہیل، عبدالقادر اور جاوید میانداد سمیت پی سی بی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو فوری طور پر کوئی ذمہ داری نہ سونپنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی20میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کیلیے قائم کمیٹی کا اجلاس منگل کی صبح11بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، صدارت شکیل شیخ کریں گے، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور اقبال قاسم بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، یاد رہے کہ یہ میٹنگ ابتدائی طور پر کراچی میں ہونا تھی لیکن جاوید میانداد کے انکار اور محسن خان کی عدم موجودگی کی وجہ سے لاہور منتقل کر دی گئی، مصباح الحق اور یونس خان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں لیکن دونوں کے آنے کا امکان کم ہے۔پہلے روز ٹیم مینجمنٹ کے اراکین ہیڈ کوچ وقار یونس، منیجر انتخاب عالم، کپتان شاہد آفریدی اور میڈیا منیجر آغا اکبر کو بلایا گیا ہے، کپتان منگل کو نہ ا?سکے تو پھر بدھ کے روز پیش ہوکر شکست کی وجوہات سے کمیٹی کوآگاہ کریں گے، ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف، توصیف احمد، جلال الدین اور محسن خان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی جو کھیل میں بہتری کے لیے قیمتی آرا دیں گے،کمیٹی ا?غا اکبر کیخلاف پاکستانی صحافیوں کو نظرانداز کرکے بھارتی میڈیاکوکپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں اور عہدیداران کے متنازع انٹرویوز کرانے کی شکایات کا بھی جائزہ لے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ جمعرات تک تیار کر لی جائے گی۔اس بات کا امکان ہے کہ جمعے کو چیئرمین پی سی بی شہریار خان پریس کانفرنس کر کے فیصلوں کا اعلان کریں گے، ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید، ٹیم منیجر انتخاب عالم اور ہیڈ کوچ وقار یونس کا عہدہ بچانا بہت مشکل ہے، جس کے بعد ان پوزیشنز پر نئی تقرریاں ہوں گی، ذرائع کے مطابق فیصلے پہلے ہی ہو چکے لہٰذا تحقیقاتی کمیٹی کا کردار رسمی ہوگا، وہ محض اپنے سفارشات تیارکر کے چیئرمین پی سی بی کو پیش کرے گی، اس پر عمل کرنے یا نہ کرنے کا مکمل اختیار شہریار خان کے پاس ہی ہوگا۔چیئرمین بورڈ نئی کمیٹی بنا کر اسے نئے عہدوں کے لیے موزوں امیدواروں کا ٹاسک دے سکتے ہیں، ان پْرکشش پوزیشنزکے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے لابنگ اور پی سی بی عہدیداروں سے رابطے شروع کر دیے ہیں، دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے بعض کرکٹرز نے لاہور میں ڈیرے ڈال دیے، نئے ہیڈ کوچ کے لیے عاقب جاوید، معین خان اور محسن خان سمیت متعدد سابق کرکٹرز میدان میں ہیں، چیف سلیکٹرکیلیے صلاح الدین صلو، اقبال قاسم، وسیم باری اورمحمد الیاس میں رسہ کشی شروع ہو چکی، بورڈ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق کرکٹرز عامر سہیل، عبدالقادر اور جاوید میانداد کو فی الحال کوئی عہدہ نہ سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…