جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے پی سی بی کی سپیشل کمیٹی کا اجلاس طلب

datetime 27  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے پی سی بی کی سپیشل کمیٹی کا اجلاس منگل کو کراچی میں طلب کر لیا گیا جس میں سابق کرکٹرز کو بھی بلایا جائے گا ،ٹیم کی ناکامی کی وجوہات جاننے کے لئے مینیجر اور کوچ سے بھی رپورٹ طلب کر لی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس منگل کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں سابق کرکٹرز مصباح الحق اور یونس خان بھی شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی کپتان شاہد خان آفریدی کی کراچی میں موجودگی کی صورت میں انہیں بھی اجلاس میں بلایا جائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سابق کرکٹرز جاوید میانداد، جلال الدین ، محسن خان ،شعیب محمد کو بھی بلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جاوید میانداد نے اس اجلاس میں آنے سے معذرت کر لی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ بدھ کو کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں ٹیم مینجمنٹ کوبلایا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کی وجوہات جاننے کیلئے مینیجر اور کوچ سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے بھارت میں کھلاڑیوں کے رویے اور کارکردگی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔مینیجر اور کوچ کی رپورٹ سپیشل کمیٹی کو بھیجی جائے گی جو قصور واروں کا تعین کرکے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔حقائق جاننے کیلئے شاہد آفریدی کا تفصیلی انٹرویو بھی کیا جائے گا



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…