اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی کی بہترین کارکردگی سے انوشکا کی ناراضگی ختم ہوگئی

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیو زڈیسک)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ورلڈ ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کے دوران کارکردگی نے ان کی روٹھی محبوبہ انوشکا شرما کو ناراضی ختم کرنے پر مجبور کردیا۔ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ رہا ہے لیکن گزشتہ دنوں دونوں نے اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے انہیں منانے کی کوششیں کی جارہی تھیں تاہم ویرات کوہلی کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی نے انوشکا شرما کو واپسی کے لیے مجبور کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی پر انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو نہ صرف خود فون کرکے مبارک باد دی بلکہ ان کی کارکردگی کو خوب سراہا جس کے بعد اب دونوں کے تعلقات پر جمی برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں سلمان خان ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…