لاہور (نیوز ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم کی شکست کی ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ہے۔ ٹیم میں پروفیسر اور بوم بوم کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کی جگہ پکی نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا ٹیم مینجمنٹ اور سلیکڑز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو ایک دو میچز کے لیے نہیں تین سال کے لیے منتخب کیا جانا چائیے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کا جو حال کیا ہے ویسی ہی ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پرفارمنس ہے۔