جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ کیخلاف اہم میچ، پاکستان کا 2تبدیلیوں کا فیصلہ

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ورلڈ کپ ٹی 20میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں 2تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے،ان فٹ وہاب ریاض اور محمد حفیظ آﺅٹ جبکہ خالد لطیف اور عماد وسیم کوشامل کرنے کے ساتھ زخمی محمد عامر کو بھی فائنل الیون کا حصہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا اہم میچ آج موہالی میں ہورہا ہے۔ پاکستان یہ میچ جیتا تو آگے جانے کی امیدیں رہیں گی ورنہ اگر مگر کی کہانی شروع ہو جائے گی۔پاکستان ٹیم انجریز کے مسائل کا شکار ہے،وہاب ریاض اور محمد حفیظ ان فٹ ہیں وہ آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔بھارت کے ہاتھوں شکست کا زخم کھانے والی پاکستانی ٹیم کے ایک دو نہیں تین تین کھلاڑی محمد حفیظ ، وہاب ریاض اور محمد عامر فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے،حفیظ اور وہاب تو آج میچ کے باہر ہیںالبتہ عامر ایکشن میں ہوں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ جیت کی صورت میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا تاہم پاکستان جیت کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آسکتا ہے۔پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 55 رنز سے شکست دی تاہم بھارت سے 5 وکٹوں سےشکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باوجود گرین شرٹس پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر بہتر رن ریٹ سے دوسرے نمبر پر ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ اب تک ناقابل شکست رہی ہے پہلے میچ میں بھارت کو 47 رنز سے شکست دینے کے بعد کیویز نے آسٹریلیا کو بھی 8 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا اور اس وقت گروپ میں وہ پہلی پوزیشن پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…