موہالی(نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے کلکتہ میں ملاقات کی جس دوران نئے کوچ کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سابق کپتان وسیم اکرم بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ شہریار خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شاہد خان آفریدی کا مستقبل واضح ہے البتہ ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل کا فیصلہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کیا جائےگا تاہم اب لگتا یہ ہے کہ پی سی بی نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے اور نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی اپنی جگہ لیکن ٹورنامنٹ کے دوران ہی کوچ کی تبدیلی مناسب نہیں ہے البتہ ورلڈ ٹی 20 کے فوراً بعد بھی کوچ تبدیل کر دیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































