جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،شعیب اختر نے سیمی فائنل کھیلنے والی ممکنہ 4 ٹیموں کی پیش گوئی کردی

datetime 21  مارچ‬‮  2016 |

ممبئی(نیوزڈیسک) پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ممکنہ 4 ٹیموں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو مضبوط امیدوار قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران جب ان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ممکنہ ٹیموں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے ناموں کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دے گا۔شعیب اختر کے ساتھ موجود بھارت کے سابق مڈل آرڈر بلے باز محمد کیف نے سیمی فائئل کھیلنے والی جن 4 ممکنہ ٹیموں کے نام بتائے ان میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کل اپنے اہم ترین میچ میں کل نیوزی لینڈ کے خلاف موہالی کے گراو¿نڈ میں مد مقابل ہو گا۔ نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے جب کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی اور گرین شرٹس کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…