نائے(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلا دیشی بولروں تسکین احمد اور عرفات سنی کو غیر قانونی بالنگ ایکشن پر معطل کردیا ۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی ٹیم کو اپنے دوسرے میچ سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے اور بنگال ٹائیگرز کے اہم فاسٹ بولر تسکین احمد اور آف اسپنر عرفات سنی کو آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن پرمعطل کرتے ہوئے انٹرنیشنل میچوں میں بو لنگ سے روک دیا ہے۔ دونوں بولروں کے بولنگ ایکشن کو چنائے میں نیدر لینڈ سے ہونے والے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز نے مشکوک قرار دیا تھا جس کے بعد دونوں کا ایکشن ٹیسٹ کرایا گیا جس کے بعد دونوں بولروں کا ایکشن غیر قانونی قراردے دیا گیا۔ آئی سی سی نے دونوں بولروں کو بین الاقوامی میچوں میں بولنگ کرانے سے روک دیا ہے تاہم بی سی بی کی اجازت سے دونوں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں جب کہ دونوں کسی بھی وقت آئی سی سی سے ری اسیسمنٹ ٹیسٹ کے لیئے درخواست کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیشی آف اسپنر سوہاگ غازی اور عبدالرزاق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا جاچکا ہے۔
غیر قانونی بولنگ ایکشن پر بنگلا دیش کے 2 بولرز معطل، آئی سی سی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































