جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا ٹاکرا،شائقین کرکٹ نے شام کے بعد کی تمام شیڈول مصروفیات منسوخ کر دیں

datetime 18  مارچ‬‮  2016 |

لاہور/اسلام آباد/کراچی/پشاور/کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان (آج ) کولکتہ میں کھیلے جانے والا میچ دیکھنے کےلئے شائقین کرکٹ نے ہفتہ کے روز شام کے بعد کی تمام شیڈول مصروفیات منسوخ کر دیں،رشتے داروں اور دوست احباب نے اکٹھے بیٹھ کر میچ دیکھنے کےلئے ایکدوسرے کو مدعو کر لیا ،شائقین کرکٹ کو بڑی سکرینوں پر میچ دکھانے کے لئے انتظامات کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق روایتی حریفوںپاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کا مقابلہ دیکھنے کےلئے شائقین کرکٹ نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلے سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونے کےلئے شائقین کرکٹ نے آج ہفتہ کے روز شام کے بعد کی پہلے سے طے شدہ تمام سر گرمیاں منسوخ کر دی ہیں ۔ اسکے علاوہ رشتہ داروں اور دوست احباب بھی ایک دوسرے کو اپنے ہاں آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں خصوصی پکوان بھی تیار کئے جارہے ہیں ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شائقین کرکٹ کو بڑی سکرینوں پر میچ دکھانے کے لئے بھی انتظامات کر لئے گئے ہیں اور اس کے لئے سکیورٹی بھی خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ دوسری طرف پولیس حکام نے پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں شائقین کرکٹ کے جشن منانے کےلئے شاہراہوں پر آنے کے پیش نظر پیشگی سکیورٹی انتظامات کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…