جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

پاک بھارت بڑا مقابلہ،میچ کس وقت شروع ہوگا؟ پاکستان کی جانب سے کون میدان میں اترے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 18  مارچ‬‮  2016 |

کولکتہ (نیوز ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑاٹاکر ا(کل)ہفتہ کو پاکستان او ربھارت کے درمیان ایڈن گارڈن سٹیڈیم کولکتہ میں ہوگا ،پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹی ٹونٹی ڈے اینڈ نائٹ میچ 19مارچ کو ایڈن گارڈن سٹیڈیم کولکتہ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا جس کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پاکستان کی ٹیم نے سپر ٹین مرحلہ میں گروپ 2میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 55رنز سے شکست دے کر دو پوائنٹ حاصل کیے ، بھارت کی ٹیم گروپ 2میں پاکستان کے ساتھ شامل ہے کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 47رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کا کوئی پوائنٹ نہیں دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف جیت سے پاکستانی ٹیم کامورال بلند ہے ، بھارت کی ٹیم مضبوط ہے تاہم پاکستانی کھلاڑی میدان میں اترنے کیلئے بے تاب ہیں اور بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی قوم کومایوس نہیں کرینگے ،عوام دعا کریں انشاء اللہ میگا ایونٹ کاٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کرینگے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ یہ ایک بڑا ایونٹ ہے اور بطور ایک سینئر کھلاڑی اور کپتان مجھے محسوس ہوا کہ مجھے ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کپتانی آسان کام نہیں تاہم جب ٹیم سو فیصد کارکردگی دکھائے تو مجھے اچھا لگتاہے ،لوگ مجھ سے اچھی باؤلنگ اور بیٹنگ کی توقع کرتے ہیں اور مجھے دونوں ہی پسند ہیں۔ادھر بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر ا سنگھ دھونی نے کہاکہ پاکستان ٹیم کو کسی صورت آسان حریف نہیں لیں گے تاہم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں دھونی نے کہاکہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہمیشہ دباؤ ہوتا ہے تاہم کھلاڑی اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرینگے ،پاکستان کی جانب سے میدان میں بغیر کسی تبدیلی کے ٹیم اتارے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان الیون مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔شرجیل خان،احمد شہزاد،محمد حفیظ، شاہد آفریدی، عمر اکمل، شعیب ملک، عماد وسیم،سرفراز احمد،وہاب ریاض، محمد عامر اورمحمد عرفان۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…