جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی کبڈی ٹیم کا کھلاڑی راہ چلتے سرعام قتل کردیا گیا

datetime 17  مارچ‬‮  2016 |

چندی گڑھ(نیوزڈیسک) بھارت کی ریاست ہریانہ میں کبڈی کے قومی کھلاڑی کو راہ چلتے ہوئے دن دہاڑے قتل کر دیا گیا۔ہریانہ میں ضلع روہتک کے ایک گاو¿ں ریتھال میں کبڈی کے کھلاڑی سکھ ویندر سنگھ کو ان کے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر نشانہ بنایا گیا، واقعے کی ویڈیو ایک گھر پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق 24 سالہ سکھ ویندر سنگھ شام 7 بجے کبڈی کی پریکٹس کرکے واپس آ رہے تھے جب ایک اسکوٹی (موٹر سائیکل) پر سوار دو افراد نے ان کو نشانہ بنایا۔سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار پچھلے شخص نے کبڈی کے کھلاڑی کے سینے پر دو گولیاں ماریں جس سے وہ زمین پر گر گئے۔بعد ازاں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد نیچے اترے اور سکھ ویندر سنگھ کو سر پر مزید 2 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔سکھ ویندر کے اہل خانہ کے مطابق ان کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، اس لیے انہوں نے کسی پر شک کا اظہار بھی نہیں کیا۔پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

سنئے ن لیگی وزراءپرویز مشرف کے بارے میں کیا کہتے رہے اور کیا دعوے کرتے رہے؟



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…