کلکتہ (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ آفریدی نے کوئی متنازع بات نہیں کی، بخار کے باعث وہ پریکٹس سیشن میں نہیں آئے اور امید ہے کہ وہ آج کے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے آفریدی کے بیان اور اس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا آفریدی نے کوئی متنازع بات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بخار کے باعث شاہد آفریدی نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا تاہم امید ہے کہ وہ آج کے میچ کیلئے فٹ ہو جائیں گے اور قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش ٹیم میں ایک سال کے دوران کافی بہتری آئی ہے اور اس کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں۔وقار یونس نے ٹیم پلان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کو ہرانے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی اور قومی ٹیم آج کے میچ میں 3 فاسٹ باﺅلرز کے ساتھ میدان میں اترے گی
آفریدی نے کوئی متنازع بات نہیں کی، وقار یونس نے بھی کپتان کی حمایت کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































