جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

میچ سے قبل ہماری ٹیم پچ کو درست انداز میں سمجھ نہیں پائی ،شعیب ملک

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈز بلے باز شعیب ملک نے کہا ہے کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے قبل ان کی ٹیم پچ کو درست انداز میں سمجھ نہیں پائی۔بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی ناقص ترین کارکردگی کے باعث گرین شرٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ملک نے ٹریننگ سیشن کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ ہمیشہ دباؤ سے بھرپور ہوتا ہے۔ہم نے کچھ غلطیاں کیں، ہمیں علم نہیں تھا یہاں کنڈیشنز ایسی ہوں گی ،بیٹنگ کرنا مشکل تھا تاہم ہمیں کنڈیشنز کے بارے میں بالکل اندازہ نہیں تھاملک نے کہا کہاب ہم یہاں کھیل چکے ہیں اور سمجھ گئے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں مخالف ٹیم کا کس طرح مقابلہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آپ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں اور انہیں ہی دور کرنے کے لیے پریکٹس جاری ہے۔شعیب ملک نے باؤلرز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پاس سب سے اچھا باؤلنگ اٹیک ہے لیکن بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی وکٹ پر ٹھہرنے میں کامیاب ہوجائے اسے چاہیے کہ 60۔70 رنز اسکور کرے۔ ایسا کرنے پر ہی ٹیم 140۔150 رنز بنا پائے گی جس کا باؤلرز دفاع کرسکتے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…