جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چھوٹی ٹیم کیخلاف پاکستان کی بڑی فتح

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ میں عرب امارات کی ٹیم نے پاکستان کو میچ جیتنے کےلئے 130 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 19ویں اورر میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔شعیب ملک 63اور عمر اکمل 50رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اوراوپنر شرجیل خان 4اور خرم منظور صفر پر امجد جاوید کا شکار بنے۔پروفیسر محمد حفیظ صرف 11رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔یو اے ای کی جانب سے کپتان امجد جاوید نے تینوں کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کا یہ 100واں میچ تھا۔عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اور مقررہ20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر129رنز بنا کر پاکستان کو130رنز کا ہدف دیاجس میں شمیم انور کے46رنز کی عمدہ اننگ تھی انہوں نے42گیندوں کا سامناکیا جس میں5چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ شمیم انور کے علاوہ محمد عثمان21اور امجد جاوید27رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عرفان نے دو ،دوجبکہ شاہد آفریدی اور محمد سمیع نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…