ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کیساتھ میچ میں آو¿ٹ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان کیخلاف میچ میں ایمپائر کے فیصلے پر بدتمیزی کی تھی۔