جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر بڑی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز

datetime 29  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک)شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کی روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست پر بورڈ سے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی بجائے معاوضے کو میچ میں کارکردگی سے مشروط کرنے اورکھلاڑیوں کوٹی وی کمرشلز کے معاہدے کرنے سے روکنے کے مطالبا ت کر دئیے ۔ہفتہ کے روز بھارتی ٹیم سے شکست کھانے پر شائقین کرکٹ کا پارا ابھی تک نیچے نہیں آیا اور ہر جگہ پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی موضوع بحث رہی۔شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس پر تو گلی میںکھیلنے والے لڑکوں کی ٹیم بھی شرما گئی ۔ انہوں نے تجویز دی کہ کھلاڑیوں کوسنٹرل دینے کی بجائے معاوضے کو میچ میں کارکردگی سے مشروط کر دیا جائے ۔ شائقین کرکٹ نے مزید کہا کہ بورڈ کو چاہیے کہ کھلاڑیوں پرکمرشلز کے معاہدے کر نے پر فوری پابندی عائد کی جائے اور ان سے معاہدے میں توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھنے کی شق رکھی جائے ۔ ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیا جائے پھر دیکھتے ہیں وہ ٹی وی پر کیسے چیزیں بیچتے ہیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…