کراچی(نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد شاہد آفریدی پر برس پڑے، بولے کہ آل راو¿نڈر کی کرکٹ دس سال پہلے ختم ہوچکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری بلے بازکاکہنا تھا کہ اگر کوئی کھلاڑی یہ سوچ کر میدان میں جائے کہ اس کی فیملی اور لوگوں کی اس سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں تو گراو¿نڈ پر اس کی پرفارمنس نظر آتی ہے لیکن یہاں ایک میچ کی پرفارمنس پر کھلاڑی کو راتوں رات سپر سٹار بنادیا جاتا ہے ، بھارت میں ویرات کوہلی کو یہ مقام حاصل کرنے میں سات ، آٹھ سال لگے ہیں۔میانداد کا کہنا تھا کہ آفریدی کو مشہور کمپنیوں نے اپنے اشتہاروں کے لیے سائن کیا ہوا ہے جو انہیں بچائی جارہی ہیں اور اس کے علاو ہ میڈیا کمپین کے ذریعے بھی کھلاڑیو ں کو بنایا اور میچز کھلائے جارہے ہیں ،پرفارمنس کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم میں رکھنے کی ضمانت ہوتی ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہورہا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آفریدی تو آج سے 10سال پہلے ختم ہو چکا ہے، جس آدمی کا پتہ ہی نہیں کہ وہ کیا پرفارمنس دے گا وہ ٹیم میں کھیل رہا ہے اور پھر ہم سوچ رہے ہیں کہ پاکستان دنیائے کرکٹ پر راج کرے گا۔پاکستا ن کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار کیے جانے والے میانداد کے مطابق ملکی ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈسٹرکٹ لیول پر بھی پرچیاں چلتی ہیں تو کھلاڑی کیسے اوپر آئیں گے۔