ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی 20، بھارتی سیاستدانوں نے شائقین کرکٹ کے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی ٹھان لی

datetime 26  فروری‬‮  2016 |

دھرم شالا (نیوز ڈیسک) شائقین کرکٹ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا بے تابی سے انتظار ہے لیکن بھارتی سیاستدانوں نے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی ٹھان لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی لیکن ایونٹ سے قبل ہی دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے کی مخالفت ہونے لگی ہے، ریاستی وزیر جی ایس بالی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ یا تو پاک بھارت میچ کو منسوخ کردیں یا اسے کسی اور شہر منتقل کریں بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔وزیر جی ایس بالی نے میچ کی منسوخی یا اسے کسی اور شہر میں منتقل کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے میں ہلاک ہونے والے 2 فوجیوں کا تعلق دھرم شالا سے تھا اس لئے یہاں پاک بھارت ٹاکرا برداشت نہیں کرسکتے اور اگر بی سی سی آئی نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے جلد کوئی فیصلہ نہ کیا تو میچ کو روکنے کے لئے حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب ریاست کے وزیراعلیٰ ویربھادرا سنگھ بھی پاک بھارت میچ کی منسوخی کے حامی ہیں جن کا کہنا تھا کہ دھرم شالا میں پاک بھارت میچ کا انعقاد غلط فیصلہ ہے تاہم بھرپور مخالفت کے باوجود بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے واضح کردیا ہے کہ 19 مارچ کو ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…