لاہور(ویب ڈیسک)قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی کے بعدسرفرازاحمدکوقومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کاکپتان بنائے جانے کاامکان ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی اپناآخری ایونٹ آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کھیل رہے ہیں انکے بعدقومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے لئے سرفرازاحمد،شعیب ملک اورمحمدحفیظ کے نام زیرغورتھے تاہم پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفرازاحمدکی کارکردگی نمایاں رہی اورانکی کپتانی میں کوئٹہ کی ٹیم فائنل کھیل رہی ہے اسی بناپرانکوقومی ٹی ٹونٹی ٹیم کاکپتان بنانے کاامکان ہے۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمداظہرکی کپتانی پربھی کافی تنقیدہورہی ہے اورپاکستان سپرلیگ میں انکی زیرقیادت کھیلنے والی ٹیم لاہورقلندرکی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے جس کی بناپر ان کو کپتان سے ہٹاکرسرفرازاحمدکوون ڈے اورٹی ٹونٹی دونوں ٹیموں کاکپتان بھی بنایاجاسکتاہے