اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ ٹی 20 کے عالمی کپ کے لیے امپائرز میں دو خواتین شامل

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے ماہ آٹھ مارچ سے بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کے عالمی کپ کے لیے مقرر کردہ امپائرز میں پہلی بار دو خواتین کو شامل کیا ہے۔ ان میں نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس اور آسٹریلیا کی کلیری پولاسک شامل ہیں۔آئی سی سی کی مضبوط کنٹرول ٹیم میں میچ ریفرییوں کے امارات ایلیٹ پینل کے تمام سات اور آئی سی سی امپائرز کی امارات انٹرنیشنل پینل کے 12 ارکان کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے امارات انٹرنیشنل پینل کے دس اور آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ اور بین الاقوامی ایمپائر کے الحاق پینل کے دو ارکان شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے مقرر کیے گئے میچ آفیشلز میں ڈیوڈ بون، کرس براڈ، جیف کرو، رانجن مدوگالے، اینڈی کرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگل سری ناتھ شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے مقرر جانے والے امپائروں میں انیل چوہدری، جوہان کلوٹ، کیتھلین کراس، علیم ڈار، کمار دھرما سینا، مرائس ایراسمس، سائمن فرائی، کرس گفانی، ائین گولڈ، رچرڈ ایلنگ ورتھ، رچرڈ کیٹل بورو، ونیت کلکرنی، نائجل لانگ، رنمور مارٹینز، سی کے نندان، بروس اوکسن فورڈ، کلیری پولاسک، پال رائفل، روی سندارام، راڈ ٹسکر اور جوئل ویلسن شامل ہیں۔آئی سی سی امپائر کے پینل میں نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس اور آسٹریلیا کی کلیری پولاسک بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ان خواتین کی آئی سی سی خواتین ٹی 20 کے عالمی کپ میں تقرری اس بات کا ثبوت ہے کے کرکٹ کا بین الاقوامی ادارہ اس بات کو اہمیت دیتا ہے کہ کرکٹ سب کے لیے ہے اور اسے امید ہے کہ اس اقدام سے مستقبل میں مزید خواتین اس کا حصہ بنیں گی۔نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس 16 مارچ کو بھارتی شہر چنائی میں آئی سی ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ایک میچ میں امپائرنگ کر کے تاریخ رقم کریں گی۔ وہ یہ میچ سپروائز کرنے والی پہلی خاتون امپائر ہوں گی۔ اس میچ میں ان کا ساتھ انیل چوہدری دیں گی۔آسٹریلیا کی کلیری پولاسک 18 مارچ کو نیوزی لینڈ اور ائر لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں امپائرنگ کریں گے۔ اس میچ میں ان کا ساتھ ونیت کلکرنی دیں گی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…