ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت

datetime 25  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئینٹی میں شرکت کی اجازت دیدی ، ورلڈ ٹی ٹوئینٹی 8 مارچ سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19مارچ کو دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔ مردوں کے ایونٹ کیلئے انعامی رقم 56لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے جو2014 میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے مقابلے میں86 فیصد زیادہ ہے اسی طرح خواتین کے ایونٹ کیلئے پرائز منی 122فیصد اضافے کے بعد چار لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔آٹھ مارچ سے تین اپریل 2016 تک کھیلے جانے والا یہ ٹورنامنٹ دو مراحل میں کھیلا جائے گا۔پہلے مرحلے کے گروپ ونرز 15سے 28 مارچ کے دوران دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بھارت کے ساتھ سپر 10مرحلے میں مد مقابل ہوں گے۔ایونٹ کے لیے ٹیموں کو دو گروپوں میں رکھا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے درمیان میچز ایک ہی دن 19 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان کا پہلا 16 مارچ کو کوالیفائر ٹیم کے ساتھ ممبئی میں ہوگا، دوسرا میچ 19 مارچ کو بھارت سے دھرم شالا میں،تیسرا میچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف موہالی اور 25 مارچ کو آسٹریلیا سے موہالی میں ہی ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آخری گروپ میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 29مارچ کو آرام کا دن ہوگا۔ 30 مارچ کو پہلا سیمی فائنل نئی دہلی میں،31مارچ کو دوسرا سیمی فائنل ممبئی میں کھیلا جائے گا، دو دن آرام کے بعد3 اپریل کو کولکتہ میں ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا۔ پاکستان نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کی تھی



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…