جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

فائنل میں ہماری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا مگر اسلام آباد کا دن تھا ، سرفراز احمد

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فائنل میچ میں ہماری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کا دن تھا ،ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈیوائن سمتھ کا کیچ پکڑ لیاجاتا تو ہم جیت سکتے تھے۔پی ایس ایل کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب میں بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میں جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں ہم نے سکور بورڈ پر اچھا سکور لگا یا لیکن اسلام آباد کا دن تھا ،اگر ڈوایوئن سمتھ کا کیچ پکڑ لیا جاتا تو میچ ہمارا ہو سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں آنا بڑے اعزاز کی بات ہے،پی ایس ایل میں سینئرکھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔سرفراز احمد نے پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لیے آنے والے وزیر اعلیٰ بلو چستان اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ایک سوال پر انہوں کہا کہ اب ایشیا کپ کی تیاری کریں گے تاکہ ایشیا کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام کر کے قوم کو خوشی کا موقع فراہم کر سکیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…