ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

فائنل میچ میں پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے،سرفراز احمد

datetime 21  فروری‬‮  2016 |

دبئی(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی فارم میں ہیں اور فائنل میچ میں وہ پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز حمد نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کمزور ٹیم سمجھ کراہمیت نہیں دی جارہی تھی کیونکہ اس میں بڑے نام بھی شامل نہیں تھے لیکن ٹیم پلیئرز کی انتھک محنت اورکوچ اور پوری مینیجمنٹ کی جانب سے بھر پور سپورٹ کی وجہ سے وہ پہلی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سر ویوین رچرڈ کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں کو بھرپور اعتماد حاصل ہوا ہے اور ان کے گھل مل کر رہنے اور ہر لمحہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنے کی وجہ سے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بہت فائدہ ہوا ہے۔پی ایس ایل کے حوالے سے سرفراز حمد کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا اور اتنابہترین ایونٹ کروانے پر پی ایس ایل اور پی سی بی کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ، جب کہ پاکستانی عوام نے بھی اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں اور امید ہے کہ فائنل میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…