ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ سے چند روز قبل ہی بڑا جھٹکا

datetime 20  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ سے چند روز قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا ،انڈین ٹیم کے بہترین فاسٹ بولر محمد شامی ایک بار پھر زخمی ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2015 کے بعد سے مسلسل اَن فٹ رہنے کی وجہ سے میدان سے باہر رہنے والے شامی کو ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن اب وہ ایک بار پھر زخمی ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ”ٹویٹر “کے ذریعے محمد شامی کے اَن فٹ اور ایشیا کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی کی جگہ بھونیشور کمار کو ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ محمد شامی حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم میں شامل ہوئے تھے لیکن پریکٹس میچ میں زخمی ہونے کی وجہ سے بغیر میچ کھیلے ہی باہر ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…