ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ سے چند روز قبل ہی بڑا جھٹکا

datetime 19  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ سے چند روز قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا ،انڈین ٹیم کے بہترین فاسٹ بولر محمد شامی ایک بار پھر زخمی ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2015 کے بعد سے مسلسل اَن فٹ رہنے کی وجہ سے میدان سے باہر رہنے والے شامی کو ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن اب وہ ایک بار پھر زخمی ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ’’ٹویٹر ‘‘کے ذریعے محمد شامی کے اَن فٹ اور ایشیا کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی کی جگہ بھونیشور کمار کو ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ محمد شامی حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم میں شامل ہوئے تھے لیکن پریکٹس میچ میں زخمی ہونے کی وجہ سے بغیر میچ کھیلے ہی باہر ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…