لندن(نیوز ڈیسک)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا پر الزام لگانے والے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر مارون ویسٹ فیلڈ سے خصوصی تعاون کرتے ہوئے پابندی ختم ہونے سے ایک سال قبل ہی پروفشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ویسٹ فیلڈ کو ڈرہم کے خلاف 2009 میں ایک میچ میں 6 ہزار پاؤنڈکے عوض ایک اوور میں 12 سے زیادہ رنز دینے کے اعتراف پر 2012 میں 8 ہفتے قید اور 5 سال پابندی کی سزا دی گئی تھی۔فاسٹ باؤلرویسٹ فیلڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 18 سال کی عمر سے فکسنگ کے لیے اکسایا تھا جس کی تفتیش کبھی بھی نہیں کی گئی لیکن ای سی بی نے کنیریا پر تاحیات پابندی لگادی تھی۔تازہ صورت حال پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے دانش کنیریا نے بتایا کہ ای سی بی نے جس طرح ویسٹ فیلڈ سے برتاؤ کیا ہے وہ ان کے ساتھ روا رکھے گئے رویے کے متعصبانہ ہونے کی شہادت ہے۔کنیریا نے کہا کہ یہ میرے ساتھ روا رکھے گئے تعصبانہ رویے کی واضح شکل ہے اور حیران کن طور پر ایک ایسے آدمی کو جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اس کے لیے لچک دکھائی گئی جبکہ میرے نقطہ نظر کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میں ابھی بھی حیران ہوں کہ کیسے ایک آدمی کو جس نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا تھا اس کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی مجھے کسی ثبوت کے بغیر محض ایک شخص کے دیے گئے بیان پر تاحیات پابندی کا سامنا ہے۔کنیریا نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف انھیں شہادتیں پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا اور ای سی بی نے صرف ویسٹ فیلڈ کو بچانے کیلئے مجھے قربانی کا بکرا بنایا۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب اسپنر کے مطابق تمام صورت حال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سے کوئی تعاون نہیں کیا لیکن کنیریا بدستور حیران تھے کہ جس آدمی نے ان پر الزام لگایا اور اپنے جرم کا اعتراف کیا وہ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہا ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق27 سالہ ویسٹ فیلڈ 2014 سے ایسکس کلب کی ایک ٹیم فرنٹن کی نمائندگی کررہے ہیں۔ای سی بی نے اب ویسٹ فیلڈ کو خصوصی تعاون کرتے ہوئے کاونٹی کی دوسرے درجے کی ٹیموں یا ایک سال تک چھوٹے کلبوں کی نمائندگی کی اجازت دی ہے۔انھیں تاحال پابندی کا آخری سال مکمل ہونے تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ویسٹ فیلڈ کے مطابق میں چھوٹے کلبوں اور چھوٹی ٹیموں کی جانب سے کھیلنے کے لیے بہت خوش ہوں اگر کوئی مجھے کھیلنے کا موقع دے۔ای سی بی نے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چلنے والے اینٹی کرپشن پروگرام سے تعاون کی یقین دہانی پر ان کی کلب کرکٹ کی سزا میں دو سال کی کمی کردی تھی۔ویسٹ فیلڈ کے مطابق میں کچھ ٹھیک نہیں تھا، میرا جسم تھکا ہوا ہے جو پہلے ایسا نہیں تھا تاہم میں سخت ٹریننگ کررہا ہوں اور اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں، میں اس سیزن میں رنز کرنے اور وکٹوں کے حصول کی کوشش کروں گا۔انھوں نے اعتراف کیا کہ میں نے غلط کام کیا تھا، اب میں اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہا ہوں اور میں کرکٹ میں واپسی پر خوش ہوں
دانش کنیریا پر الزام لگانے والے سزایافتہ کھلاڑی مارون کی پابندی ختم ،پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشنگوئی
-
نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے، ماہرین صحت نے وجہ بھی بتا دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق



















































