منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سپر لیگ مفید،ایشیاء اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت کو شکست دیں گے،وقار یونس کا دعوی

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسیک )قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے دعوی کیا ہے کہ ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم حریف بھارت کو آسانی سے شکست دیگی،سپر لیگ کھلاڑیوں کیلئے بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ ہم ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں روایتی حریف کو شکست دیں گے۔محدود میچز میں قومی کرکٹ ٹیم مسلسل ناکامیوں سے دوچار ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان رینکنگ نویں اور ساتویں پر پہنچ گیاہے۔ ہیڈ کوچ وقاریونس آئی سی سی ایونٹس میں بھارت سے ہارنے کی روایت ختم کرنے کے دعویدار ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بلاشبہ پاکستان ورلڈکپ اور ورلڈٹی ٹونٹی اور چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو کبھی شکست نہیں دے سکا۔ لیکن آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم یہ روایت ختم کردے گی۔قومی ٹی ٹونٹی لیگ میں نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ اوربڑے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا اچھا تجربہ میسر آیا ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ وقاریونس نے ہماری ٹیم تجربہ اور نوجوان کرکٹرز کے امتزاج پرمبنی ہے۔یہ کھلاڑی ایشیاکپ میں 27 فروری اور ورلڈٹی ٹونٹی میں 19 مارچ کو روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ قومی ٹیم یہ دونوں میچز جیت کرتاریخ بدل دے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…