منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرکٹ کے کھیل میں اہم تبدیلی، وجہ کیا بنی ؟،جانئیے

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک) کرکٹ کے میدان میں بھی امپائرز کو ییلو اور ریڈ کارڈ سے لیس کرنے کی تجویز دیدی گئی ،میلبورن کرکٹ کلب نے یہ تجویز دی ہے کہ کرکٹ میں بھی کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کرنے کا تجربہ کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق فٹ بال اور ہاکی کی طرز پر اب کرکٹ میں بھی ییلو کارڈ اور ریڈ کارڈ کا تجربہ کیا جائے گا۔ امپائر ییلو کارڈ دکھا کر بے لگام کھلاڑیوں کو سمجھائیں گے جبکہ دوبارہ غلطی کرنے پر ریڈ کارڈ سے باہر کا رستہ دکھائیں گے ۔کرکٹ کے قوانین بنانے والے ادارے میلبورن کرکٹ کلب نے انگلینڈ میں ڈومیسٹک میچوں کے دوران کارڈ سسٹم کا تجربہ کرنے کی تجویز دی ہے اگر تجربہ کامیاب رہا تو پھر اسے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی آزمایا جائیگا۔ریڈ اور ییلو کارڈ کے حوالے سے سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ امپائرز اور ریفریز کو زیادہ بااختیار کے لیے ریڈ کارڈ کی ضرورت ہے، امپائر اس کارڈ کو استعمال کر کے زیادہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…