نوٹنگھم(نیوزڈیسک) انگلینڈ نے آسڑیلیاکوہراکرایشزسیریزاپنے نام کرلی .انگلینڈ نے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے دی۔نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد انگلش ٹیم نے نہ صرف ایک اننگز اور 78 رنز سے کامیابی حاصل کی بلکہ 5 میچز پر مشتمل سیریز بھی 1-3 سے اپنے نام کرلی۔چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 60 رنز بنا سکی جب کہ دوسری اننگز بھی محض 253 رنز تک محدود رہی جب کہ میزبان انگلش ٹیم نے جوئے روٹ کی سنچری کی بدولت اپنی پہلی اننگز 391 رنز9 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پرڈکلئیر کردی تھی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے اسٹارٹ براڈ نے پہلی اننگز میں تباہ کن بولنگ کراکر آسٹریلوی صفوں میں ہلچل مچادی تھی اور صرف 15 رنزکے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری اننگز میں انہوں نے صرف ایک وکٹ حاصل کی جب کہ دیگر بولرز میں مارک ووڈ نے مجموعی طور پر 4، بین اسٹوک نے 6 اور اسٹیون فن نے ایک وکٹ حاصل کی۔مہمان آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مچل جانسن 13 رنز سے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ثابت ہوئے جب کہ دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر64، کرس روجر 52 اور ایڈم ووگ 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
انگلینڈ نے آسڑیلیاکوہراکرایشزسیریزاپنے نام کرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی



















































