لاہور (این این آئی) زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے زبردستی نکالنے پر باپ چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے کود گیا۔
لاہورمیں واقع چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق 28سالہ عمران صابر کی بیٹی چلڈرن ہسپتال میں یر علاج ہے، سکییورٹی گارڈز نے مبینہ طور پر عمران کو زبردستی وارڈ سے باہر نکال دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دل برداشتہ ہو کر تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کے باعث عمران کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی عمران کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی عمران سرجیکل ایمرجنسی میں ہے اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔



















































