کراچی(نیوز ڈیسک) سری لنکا کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کی بات سابق کرکٹرز ہضم نہ کرپائے، ان کے حق میں صدائیں بلند ہونے کا سلسلہ جاری اور اب رمیز راجہ نے بھی لب کشائی کی ہے، غیرملکی ویب سائٹ سے بات چیت میں انھوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وکٹ کیپر بیٹسمین کو باہر بٹھانیکی منطق سمجھ سے باہر ہے۔سابق اوپنر نے کہا کہ اس وقت وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں پہلا حق سرفراز احمد کا ہے، وہ میچ ونر اور ٹیم پر گہرا اثر رکھنے والے کرکٹر ہیں، وہ یا ان جیسے کسی بھی کرکٹر کے نام ٹیم کی شیٹ میں سب سے پہلے لکھ دیے جاتے ہیں، باقی ٹیم بعد میں بنتی ہے، رمیز راجہ نے کہاکہ مجھے اس سوال کا جواب ابھی تک نہیں مل سکاکہ ایک ایسا نوجوان بیٹسمین جو زبردست فارم میں ہو اسے نائب کپتان ہونے کے باوجود کیسے ڈراپ کیا گیا،ابھی پاکستان کے پاس سلیکشن کے نقطہ نظر سے پلیئرز کا پول اتنا وسیع نہیں ہے، ٹیم پوری طرح سنبھلی بھی نہیں کہ اس طرح کے تجرے شروع کر دیے گئے۔یہ تواچھا ہواکہ دونوں میچزجیت لیے،اگر یہ تجربہ ناکام ہوجاتا تو فیصلہ کرنے والے لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوتے، رمیز راجہ نے یاد دلایا کہ ورلڈ کپ میں بھی سرفراز احمد کو ابتدائی میچز میں نہیں کھلایاگیا تھا، جب انھیں موقع دیا گیا تو انھوں نے منہ توڑ جواب دیدیا اوراسکے بعد بھی برے وقتوں میں کئی دلیرانہ اننگز کھیلی ہیں۔یاد رہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ کے ابتدائی چار میچز میں نہیں کھلایا گیا تھا لیکن جب جنوبی افریقہ کیخلاف انھیں موقع دیا گیا تو پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے49 رنز بناڈالے،پھر اگلے ہی میچ میں ا?ئرلینڈ کیخلاف سنچری اسکورکی تھی، سری لنکا کے حالیہ دورے میں سرفراز نے تیسرے ون ڈے میں77 رنز بناکر پاکستان کی135 رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا،انھوں نے گال ٹیسٹ میں96 اور پالے کیلی ٹیسٹ میں78 رنز ناٹ ا?و?ٹ بناکر اپنی اہمیت ثابت کی تھی، یہ دونوں ٹیسٹ پاکستان نے جیت لیے تھے۔
سرفرازکے حق میں صدائیں بلند ہونے کا سلسلہ جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی



















































