بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں سنوکر کے بین الاقوامی مقابلے کل سے شروع ہونگے

datetime 5  اگست‬‮  2015
SHEFFIELD, ENGLAND - APRIL 29: Judd Trump plays a shot in his second round match against Ali Carter during The Betfred.com World Snooker Championship at Crucible Theatre on April 29, 2012 in Sheffield, England. (Photo by Gareth Copley/Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں سنوکر کے بین الاقوامی مقابلے جمعرات سے شروع ہونگے میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سنوکر کے تین بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کریگا یہ مقابلے جمعرات سے کراچی میں شروع ہونگے جن میں عالمی سکس ریڈ بال چیمپیئن شپ (مرد اور خواتین )، عالمی ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ اور ماسٹرز ٹیم چیمپیئن شپ شامل ہیں۔مقابلوں میں پاکستان سمیت 18 ممالک حصہ لے رہے ہیں جن میں بھارت بھی شامل ہے جن کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔بھارت کے پنکج ایڈوانی ورلڈ سکس ریڈبال چیمپیئن شپ کے دفاعی چیمپیئن ہیں پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ ان مقابلوں کے انعقاد کو پاکستان کی ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 24 ¾25 ممالک کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے لیکن 17 ممالک کا پاکستان آنا بھی کم اہم نہیں ہے، البتہ انھیں تھائی لینڈ کی غیرحاضری پر حیرانی ہوئی ہے جس کے کھلاڑی پاکستان میں ہر بڑے ایونٹ میں باقاعدگی سے حصہ لیتے رہے ہیں۔عالمگیر شیخ کے خیال میں مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان کے بارے میں دنیا کو مثبت پیغام ملے گا ساتھ ہی پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ ان مقابلوں میں حصہ لے کر اپنے تجربے میں اضافہ کریں گے۔ماضی کے کئی کھلاڑی ماسٹرز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، ان میں سابق عالمی امیچر چیمپیئن محمد یوسف بھی شامل ہیں۔انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن کے نائب صدر میکسم کیسز بھی ان مقابلوں کے سلسلے میں کراچی پہنچے انہوںنے کہاکہپاکستان سنوکر کی سرزمین ہے۔ اس نے دنیا کو دو عالمی چیمپیئن محمد یوسف اور محمد آصف دئیے ہیں اور دونوں ان مقابلوں میں شریک ہیں میکسم کیسز کا کہنا ہے کہ پاکستان وہ ملک ہے جو تواتر سے ایشیائی اور عالمی سطح کے مقابلوں کی میزبانی کرتا رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن ملک میں اس کھیل کے فروغ کے لیے کافی کام کر رہی ہے۔کراچی کے کمشنر شعیب صدیقی نے کراچی میں سنوکر اکیڈمی کے لیے زمین کا اعلان کیا ہے جس پر پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن جلد کام شروع کرے گی تاہم پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ حکومت کے رویے پر سخت ناخوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے عالمی اور ایشیائی مقابلوں میں جیتنے والے محمد آصف محمد سجاد اور حمزہ اکبر کو سپورٹس پالیسی کے تحت ملنے والی انعامی رقم کی مکمل ادائیگی سے یکسر انکار کر دیا اور صاف کہہ دیا کہ جتنے پیسے دے دیے ہیں وہ لینے ہیں تو لے لیں



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…